
@bbcurduAug 31, 2026 · 1:31 · original sound - BBC News اردو
شدید دھوپ اور شدید نمی والے موسم میں نیپال کی آرمڈ پولیس فورس (اے پی ایف) کے اہلکار ناراینی دریا میں سرچ آپریشن کے لیے اپنی کشتی تیار کر رہے ہیں۔ انھیں دریا میں بہہ کر آنے والی انسانی باقیات کی تلاش ہے۔ ملک کے آفت زدہ علاقوں سے کافی دور واقع ہونے کے باوجود، مقامی حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ چتوان وہ مقام ہے جہاں 620 سے زیادہ ہلاکتوں میں سے 300 سے زیادہ لاشیں بہہ کر پہنچی ہیں۔ بی بی سی کے جگل پروہت اور پرابھت کمار نے اے پی ایف کے ان اہلکاروں کے ساتھ وقت گزارا جو لاشوں کو ڈھونڈنے کے آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔
4.83% ERengagement of this clip — below the author's average (6.21%)
top 70%outperforms 30% of the author's clips
36%of the author's average views